ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: سائبر کرائم کی روک تھام کےلئے عوامی بیداری لازمی ، عوام سماجی میڈیا استعمال کرنے کےدوران چوکنا رہیں : آئی جی پی چندر گپت

بھٹکل: سائبر کرائم کی روک تھام کےلئے عوامی بیداری لازمی ، عوام سماجی میڈیا استعمال کرنے کےدوران چوکنا رہیں : آئی جی پی چندر گپت

Thu, 01 Dec 2022 18:43:55    S.O. News Service

بھٹکل:یکم دسمبر(ایس اؤ نیوز) حالیہ دنوں میں سائبر کرائم میں ہورہے اضافے کی روک تھام کےلئے عوامی بیداری لازمی ہونےکا خیال مغربی زون کے آئی جی پی چندر گپت نے ظاہرکیا۔

وہ یہاں بھٹکل میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ سال بہ سال شوشیل میڈیا کے استعمال میں زبردست اضافہ دیکھا جارہاہے۔ اسی کے ساتھ فریبی ، جھانسے دینے والے گروہ بھی اپنے جال پھیلا رہے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ سوشیل میڈیا کے استعمال کے وقت چوکنا رہیں ، کہیں کوئی شک و شبہ نظر آئے تو فوری طورپر پولس کو جانکاری دیں۔ سائبر کا استعمال حالیہ برسوں میں ایک نئی ٹکنالوجی کے طورپر ہو رہا ہے۔ اس کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے پولس کو بھی اس کا علم ہونا ضروری ہے۔ اسی لئے وقفے وقفے سے محکمہ کے افسران  اور عملے کو تربیتی کیمپ منعقد کئے جانے کی اطلاع دی ۔

آئی جی پی نے کہاکہ فی الحال سوشیل میڈیا کا غلط استعمال ، جرائم وغیرہ کو قانونی حدود میں سزائیں دی جارہی ہیں، بقیہ غیر قانونی  معاملات کی طرح ملزمان کو پکڑ کر پولس تھانہ لے آنا ممکن نہیں ہے کیونکہ اگر کسی کو گرفتار کرنا ہے تو اس کے لئے ثبوتوں کو اکھٹا کرکے تصدیق کرنی ہوتی ہے ظاہر ہے جس کے لئے وقت درکارہے۔ لیکن ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سماجی صحت کو بگاڑنے اور خراب کرنے والوں کے ساتھ محکمہ ٹھیک طرح نپٹے گا۔ ضلع میں قومی شاہراہ پر جو ڈکیتی کے معاملات پیش آئے ہیں ، محکمہ اس کو سنجیدگی سے لیا ہے ایک محدود علاقے میں ایسےواقعات پیش آنے کے زیادہ امکانات ہیں ، ان معاملات کو لے کر ضلعی پولس سے جانکاری کا لین دین ہورہاہے اور بہت جلد اس سلسلےمیں کارروائی ہونےکا تیقن دیا۔ ڈی وائی ایس پی بیلی اپیا، سی پی آئی دیواکر، ایس آئی سما بی ، ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی، ایس آئی بھرت موجود تھے۔


Share: